حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ نے کہا ہےکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے لیے جاری کردہ منصوبے’سنچری ڈیل’ میں لبنان کی سرزمین نشانہ بنایا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکا فلسطینی پناہ گزینوںکو لبنان میں مستقل طورپرآباد کرنا چاہتا ہے مگر ہم امریکا اور اسرائیل کے اس سازشی منصوبے کو قبول نہیں کریں گے۔
لبنان کے ٹی وی چینلوںپرنشر کردہ بیان میں حسن اللہ نے کہا کہ امریکی صدر کا منصوبہ کوئی سمجھوتہ نہیں۔ اس منصوبے سے قبل فلسطینیوں کے ساتھ کوئی مشاورت نہیں کی گئی۔ یہ صرف قضیہ فلسطین کو ختم کرنے اور فلسطینی مملکت میںصہیونی ریاست کو تسلط مضبوط کرنے میں مدد کرنے کی گھنائونی سازش ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی صدر سے نہ صرف فلسطینیوں اور فلسطینی سرزمین کو نشانہ بنایا گیا بلکہ لبنان کو بھی اسی طرح نشانہ بنایا گیا۔ لبنان امریکی منصوبے کے تحت فلسطینیوں کو لبنان میں بسانے کا کوئی اعلان قبول نہیں کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینی اور لبنانی عوام اور قوتیں پہلے ہی ٹرمپ کے سازشی منصوبے اور اس کے مضمرات پر خبردار کرچکی ہیں۔ ہم فلسطینی پناہ گزینوں کو فلسطین اور قضیہ فلسطین کا حصہ سمجھتے اور ان کے حق واپسی کے لیے مکمل حمایت کرتے ہیں۔