اردن کی میزبانی میں اسرائیل کے ساتھ دوستی کے لیے آئندہ ہفتے عمان میں ہونے والی کانفرنس پر عرب ممالک اور عالم اسلام کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اردن کی میزبانی میں 24 فروری 2020ء کو’مڈل ایسٹ ویژن 2030′ کے عنوان سے ایک ورک شاپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس کانفرنس کے اعلان کے بعد 10 ممالک کی تنظیموں کی طرف سے جاری کردہ بیانات میں اسرائیل کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے قیام کے لیے کانفرنس کا انعقاد فلسطینی قوم کے حقوق پامال کرنے والوں کی مدد کے مترادف ہے۔
خیال رہے کہ عمان میں ہونےوالی اس دوستانہ کانفرنس میں یورپی یونین، اردن، مصر، فسلطین، شام، لبنان اور اسرائیلی ریاست کی این جی اوز شرکت کر رہی ہیں۔
اس کانفرنس کے خلاف اسرائیل مخالف عالمی سفراء پروگرام، صہیونیت مخالف اور مزاحمت کی حامی قوتوں، عالمی لیبر فورم، القدس یکجہتی فورم، لبنان لیبر یونین، مرکزفلسطین برائے مخالفت اسرائیل، اردن کی اسلامک ایکشن فرنٹ، بائیکاٹ گروپ، بی پی سی، اردن بی ڈی ایس تحریک تنظیموںکی طرف سے اردن میں ہونے والی دوستانہ ورکشاپ کی مخالفت کی گئی ہے۔