جمعه 15/نوامبر/2024

یمن میں حوثی مزاحمت کاروں نے سعودی عرب کا جنگی طیارہ مار گرایا

اتوار 16-فروری-2020

یمن میں کل ہفتے کے روز حوثی ملیشیا نے بمباری کے لیے آنے والے سعودی عرب کے ‘ٹورنینڈو’ طرز کے ایک جنگی طیارے کو مار گرایا۔

یمن کٰی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر یحییٰ سریع نے ایک بیان میں‌بتایا کہ فضائی دفاع نے سعودی عرب کا ایک جنگی طیارہ الجوف کی فضائی حدود میں مار گرایا ہے۔ بیان میں‌کہا گیا ہے کہ سعودی طیارے کو زمین سے فضاء میں مار کرنے والے ایک میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔ تاہم ترجمان نے اس کی مزید تفصیل بیان نہیں کی ہے۔

خیال رہے کہ یورپی طرز کے ٹورینڈو طیارے کو جنگی مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ کچھ عرصہ قبل سعودی عرب نے 72  آئی ڈی ایس ٹورینڈو طیارے اور 49 اے ڈی وی طرز کے طیارے خرید کیے تھے۔ ایک ٹورینڈو طیارے کی قیمت 24 ملین ڈالر ہے جو جدید ترین ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی