مصر کی حکومت نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی سرحد پر کنکریٹ کی دیوار کی تعمیر شروع کردی ہے۔ اس دیوار کی تعمیر کا مقصد غزہ کی پٹی کے علاقے کو مکمل طورپر الگ تھلگ کرنا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق رفح شہر کے مقامی فلسطینیوں نے بتایا کہ مصری فوج کی نگرانی میں سول ملازمین اور بھارتی میشنری کے ذریعے کنکریٹ کی دیوار کی تعمیر شروع کردی ہے۔
یہ دیوار کرم ابو سالم کے علاقے سے جنوبی غزہ میں سمندر تک تعمیر کی جائے گی۔ اس طرح اس دیوار کی کل لمبائی 14 کلو میٹر ہوگی۔
مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ 50 سنٹی میٹر چوڑی اور 6 میٹر اونچی ہوگی۔ یہ دیوار دیوار فاصل سے 20 میٹر کے فاصلے پرتعمیر کی جائے گی۔
گذشتہ ہفتے مصری سیکیورٹی وفد نے غزہ کی پٹی کا دورہ کیا تھا۔ اس دورے میں تین انجینیر بھی شامل تھے جنہوں نے اس علاقے کا بھی دورہ کیا۔
خیال رہے کہ مصر اور فلسطین کے درمیان سرحد 214 کلو میٹر سرحد مشترک ہے جس میں 14 کلو میٹر غزہ کی پٹی کی سرحد پر ہے جب کہ کرم ابو سالم کے بعد 200 کلو میٹر علاقے پر اسرائیلی فوج کا کنٹرول ہے۔