چهارشنبه 30/آوریل/2025

بیت المقدس اور غرب اردن میں فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری

ہفتہ 15-فروری-2020

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے متعدد مکانات مسمار کر دیے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق قابض صہیونی فوج نے سول انتظامیہ کے ہمراہ بیت المقدس میں الثوری کالونی میں ایاد شویکی نامی ایک شہری کا مکان مسمار کر دیا۔ یہ مکان مسمار کرنے کا مقصد یہودیوں کے لیے وہاں پر اسکول قائم کرنا ہے۔

الشویکی نے بتایا کہ صہیونی حکام کی طرف سے انہیں ایک نوٹس جاری کیا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ مکان دو دن کے اندر اندر خالی کردیں۔ اس گھر میں چھ افراد رہائش پذیر تھے جس میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں۔

قابض فوج نے شویکی کے پڑوس میں خلیکل ابو ھدوان کے مکان کی ایک دیوار بھی مسمار کر دی۔

ادھر غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں اسرائیلی فوج نے جبل جوھر کے مقام پر ایک مکان مسمار کر دیا۔

مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج نے جبل جوھر کے مقام پر بلال علیان الرجبی نامی ایک فلسطینی کا مکان مسمار کردیا جس کے نتیجے میں اس مکان میں بسنے والے پانچ افراد مکان کی چھت سے محروم ہوگئے۔

مختصر لنک:

کاپی