چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ کے ماہی گیروں کو 15 ناٹیکل میل تک شکار کی اجازت دے

ہفتہ 15-فروری-2020

اسرائیلی حکام نے غزہ کی پٹی کے ماہی گیروں کو سمندر میں 15 ناٹیکل میل تک مچھلیوں کے شکار کی اجازت دے دی ہے۔ اس سے قبل فلسطینی ماہی گیروں کو صرف 10 میل تک سمندر میں مچھلیوں‌ کے شکار کی اجازت حاصل تھی۔

غزہ میں فلسطینی ماہی گیر یونینکے ایک عہدیدار زکریا بکر نے بتایا کہ غزہ کے ماہی گیروں کو سمندر میں پندرہ ناٹیکل میل تک ماہی گیری کی اجازت دینے کا فیصلہ جمعہ کے روز صبح چار بجےسے نافذ العمل ہوگیا ہے۔

اس سے قبل اسرائیلی حکام نے غزہ کی پٹی کے ماہی گیروں کو سمندر میں 10 ناٹیکل میل تک مچھلیوں کے شکار کی اجازت دی گئی تھی۔

سال 2019ء کے دوران اسرائیلی فوج نے متعدد بار غزہ کے ماہی گیروں‌ پر مچھلیوں کے شکار پر پابندی عاید کی۔

مختصر لنک:

کاپی