قابض صہیونی فوج نے مسجد اقصیٰ میں نماز کی ادائی کے لیے آنے والے فلسطینیوں پر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس دوران اسرائیلی فوج نے ایک عمر رسیدہ فلسطینی کو حراست میں لے لیا گیا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق نماز فجر کے بعد نمازیوں کو قہوہ پیش کرنے والے ایک عمر رسیدہ فلسطینی کو اسرائیلی فوج نے تشدد کا نشانہ بنایا۔ بعد ازاں اسے حراست میں لے لیا گیا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ عمر رسیدہ فلسطینی کو المجاھدین روڈ سے حراست میں لے لیا گیا۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج نے نمازیوں کو مسجد میں گھس کرتشدد کا نشانہ بنایا اور متعدد نمازیوں کو باب حطہ سے باہر دھکیل دیا۔
جمعہ کے روز اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ کو ملانے والی سڑکوں پر بھاری نفرتی تعینات کرکے مسجد کی طرف آنے والے نمازیوں کو روکنے کی اشتعال انگیز مہم شروع کی تھی۔
اس دوران اسرائیلی فوج نے دو نوجوانوں محمد البکری اور بشار نجیب کو ان کے گھروں سے حراست میں لے لیا۔