پنج شنبه 01/می/2025

اسرائیل کے ساتھ معاملات طے کرنے کے لیے کمیٹی قائم کر دی: برھان

ہفتہ 15-فروری-2020

سوڈان کی خود مختار عبوری کونسل کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عبدالفتاح البرھان نے کہا ہے کہ سوڈان کے اسرائیل کے ساتھ رابطے منقطع نہیں ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں میں انتظامی امور طے کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ رابطوں پر سوڈانی عوام کی طرف سے کسی قسم کے منفی رد عمل کا اظہار نہیں کیا گیا بلکہ عوامی حلقوں کی طرف سے تل ابیب سے رابطوں کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔

سعودی عرب کے پین عربی روز نامہ ‘الشرق الاوسط’ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں جنرل البرھان نے کہا کہ خود مختار کونسل اور وزیراعظم عبداللہ حمدوک کی قیادت میں قائم حکومت کے درمیان اسرائیل کے ساتھ رابطوں میں کوئی اختلاف نہیں۔ وزیراعظم حمدوک کو اسرائیل کے ساتھ رابطوں، انتظامی امور طے کرنے اور سفارتی تعلقات کے قیام کے سلسلے میں کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا جائے گا۔ انہوں نے انکشاف کیا اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں جنرل برھان نےکہا کہ سوڈان میں مٹھی بھر بنیاد پرست گروپ ہی صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کے مخالف ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سوڈان پر عاید کردہ امریکی پابندیوں کو ختم کرانے میں اسرائیل کا کلیدی کردار ہے۔ اسرائیل ہی کی کوششوں سے آج سوڈان کو دہشت گردی کی پشت پناہی کرنے والے ممالک کی فہرست سے نکالا جا رہا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں عبوری کونسل کے سربراہ نے کہا کہ سوڈان کے مفادات کے جہاں تک ہوسکا جائیں گے۔

جنرل البرھان نے کہا کہ تین فروری کو یوگنڈا میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نتین یاھو کے ساتھ ان کی ملاقات سوڈان کے قومی اور سلامتی کے وسیع تر مفاد کا حصہ تھی۔

انہوں نے کہا کہ وہ جلد ہی امریکا کے دورے کی تیاری کررہےہیں جہاں وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ملاقات کریں گے۔

مختصر لنک:

کاپی