اسرائیلی فوج نے شہید فلسطینی کا جسد خاکی اس کے اہل خانہ کے حوالے کیا مگر ساتھ ہی یہ شرط رکھی کہ شہید کو خفیہ طور پر دفن کیا جائے گا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے 45 سالہ شادی بنا کا جسد خاکی حیفا شہر میں اس کے اہل خانہ کے سپرد کر دیا۔
خیال رہے کہ شادی بنا نے کچھ گذشتہ جمعہ کو پرانے بیت المقدس میں ایک مزاحمتی کارروائی کے دوران اسرائیلی فوجیوں پر فائرنگ کے الزام میں گولیاں مار کر شہید کر دیا تھا۔ اسرائیلی فوج نے جوابی کارروائی میں بنا کو شہید کرنے کے بعد اس کا جسد خاکی قبضے میں لے لیا تھا۔
اسرائیلی فوج کی طرف سے شادی بنا کے اہل خانہ کو کہا گیا تھا کہ شہید کا جسد خاکی اس شرط پر حوالے کیا جا رہا ہے کہ اس کے جنازے میں 35 سے زیادہ افراد کو شریک نہ کیا جائے۔
شادی بنا کو اسرائیلی فوج نے چھ فروری کو پرانے بیت المقدس میں اسرائیلی فوجیوںپر فائرنگ کے الزام میں حراست میں لے لیا تھا۔