اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن ڈاکٹرموسیٰ ابو مرزوق نے کویت کے ایک قومی اخبار میں اپنے نام منسوب ایک بیان کی صحت سے انکار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کویتی اخبار میں ان کے نام سے منسوب شائع ہونےوالے بیان میں کوئی صداقت نہیں۔
ٹویٹر پر پوسٹ کردہ ایک ٹویٹ میں ابو مرزوق نے کہا کہ کویت کے اخبار’الجریدہ’ میں ان کے نام سے جو بیان منسوب ہوا ہے وہ حقائق کے منافی ہے۔
خیال رہے کہ کویتی اخبار’الجریدہ’ میں شائع ہونے والے ایک بیان میں ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ انہوںنے کہا تھاکہ مشرق وسطیٰ کے لیے امریکا کے منصوبے’سنچری ڈیل’ کے خلافے دوسرے ممالک میں محاذ کھولا جائےگا۔
انہوںنے اس بیان کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے من گھڑت بیانات صحافتی پیشہ ورانہ اور اخلاقی اصولوں کے منافی ہے۔ حماس کسی دوسرے ملک کی قیمت پر فلسطینی قوم کے حقوق کے لیے جدو جہد نہیں کررہی ہے۔