چهارشنبه 30/آوریل/2025

گذشتہ برس 727 عالمی سفارتکاروں نے غزہ کے دورے کیے

جمعرات 13-فروری-2020

فلسطین کے ایک سفارتی ذریعے نے بتایا کہ گذشتہ برس غزہ کی پٹی میں بین الاقوامی سفارت کاروں کی بڑی تعداد کی آمد ورفت دیکھی گئی۔ پچھلے سال غرب اردن کے راستے 727 عالمی سفارت کاروں اور سفیروں‌ نے غزہ کے دورے کیے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطین کی گذرگاہ انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پچھلے سال 727 بین الاقوامی سفیروں‌نے غزہ کا دورہ کیا گیا۔ یہ تمام سفیر غرب اردن کی بیت حانون گذرگاہ کے راستے غزہ میں داخل ہوئے۔

گذشتہ برس غزہ کا دورہ کرنے والی نمایاں عالمی شخصیات میں آئر لینڈ‌ کے نائب وزیراعظم ، وزیر خارجہ اور وزیر تجارت سیمون کوفینی، سوئٹرزلینڈ کی نائب وزیر خارجہ ھایڈی گیرو، القدس کے لیے یورپی یونین کے مندوب تھامس نیکلسن، یورپی ممالک کے سفیر، اقوام متحدہ کے مندوبین، ریڈ کراس اور دیگر بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائندے شامل ہیں۔

گذشتہ برس بار بار غزہ کے دورے کرنےوالوں میں مشرق وسطیٰ کے لیے اقوام متحدہ کے مندوب نیکولائے ملاڈی نوف، قطر کے سفیر محمد العمادی اور فلسطینی الیکشن کمیشن کے چیئرمین حنا ناصر بھی شامل ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی