پنج شنبه 01/می/2025

غزہ پر فائرنگ کے دوران اسرائیلی فوج کی جیپ الٹ گئی، متعدد فوجی زخمی

جمعرات 13-فروری-2020

قابض صہیونی فوج  کی طرف سے غزہ کی پٹی پر شدید فائرنگ کے دوران اسرائیلی فوج کی جیپ الٹ گئی جس کے نتیجے میں متعدد قابض فوجی زخمی ہوگئے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق یہ واقعہ جنوب مشرقی غزہ کی سرحد پر پیش آیا۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب قابض فوج کی طرف سے غزہ کی پٹی پر اندھا دھند فائرنگ کا سلسلہ جاری تھا۔ اس دوران ایک فوجی گاڑی پھسل کر سڑک سے نیچے اتر گئی اور اس میں سوار متعدد اسرائیلی فوجی اہلکار معمولی زخمی ہوگئے۔

مختصر لنک:

کاپی