قابض صہیونی فوج نے گذشتہ روز فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی علاقے رام اللہ اور اس کے اطراف کو فوجی چھائونی میں تبدیل کر دیا۔
مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے رام اللہ کے نواحی علاقوں وادی الدلب، دیر ابزیغ، کفر نعمہ اور اطراف کی کالونیوں کو چھائونی میں تبدیل کر دیا۔ اسرائیلی فوج نے النبی صالح چیک پوسٹ پر ناکہ لگا کر فلسطینی شہریوں کی تلاشی اور قلقیلیہ اور سلفیت میں بھی شہریوں کی تلاشی شروع کی۔
مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج نے النبی صالح اور دوسرے علاقوں بھی فلسطینیوں کے گھروں پر چھاپے مارے۔