اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی سے 16 آتش گیر گیسی غبارے غزہ کی سرحد کی دوسری طرف موجود یہودی کالونیوں پر پھینکنے کا دعویٰکیا ہے۔یہ گیسی غبارے عسقلان کے ساحل اور ،نیتفوت اور سدیروت یہودی کالونیوں میں جا گرے۔
صہیونی حکام کا کہنا ہے کہ اسدود شہر میں گرنے والے آتش گیر غباروں کو غیرمعمولی قرار دیا۔
خیال رہے کہ حالیہ ایام میں غزہ کی پٹی سے ‘واپسی گیسی غبارے’ کے عنوان سے آتش گیس غبارے پھینکے جا رہے ہیں۔ یہ گیسی غبارے ایک ایسے وقت میں پھینکے جا رہے ہیں جب دوسری طرف سے اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی پر بمباری جاری ہے۔ اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی میں مصر، اقوام متحدہ اور قطر کی نگرانی میں جنگ بندی کی شرائط پر عمل درآمد میں ٹال مٹول کر رہی ہے۔