چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ میں کرونا وائرس پھیلنے کی سختی سے تردید

جمعرات 13-فروری-2020

فلسطینی وزارتِ صحت کے حکام نے غزہ کی پٹی کرونا وائرس پھیلنے کی افواہوں کی سختی سے تردید کی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ میں محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں ‘کوفیڈ 19’ نامی وائرس کی تصدیق نہیں‌ہوسکی۔ اس حوالے سے جتنی بھی افواہیں پھیل رہی ہیں ان پر توجہ دینے کی ضرورت نہیں۔ محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی موجودگی کے بارے میں تمام افواہیں بے بنیاد ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ بیرون ملک بالخصوص ‘کوفیڈ 19’ سےمتاثرہ ممالک سے آنے والے شہریوں کا مکمل معائنہ کیا جا رہا ہے۔ اریحا اور ملک کی دیگر گذرگاہوں پر تمام افراد کا میڈیکل چیک اپ کیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ کرونا وائرس کے لیے عالمی ادارہ صحت کی طرف سے’ کوفیڈ 19′ کا نام دیا گیا ہے۔ اس نام کا مقصد اس وائرس کو مخصوص جغرافیائی، حیونات، گروپ یا ملک کے ساتھ نسبت سے روکا جاسکے۔

مختصر لنک:

کاپی