فلسطینی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر عزیز الدویک نے کہا ہے کہ امریکا کا مشرق وسطیٰ کا منصوبہ’سنچری ڈیل’ فلسطین کی تقسیم کی سازش ہے مگر اس سازش کو کامیاب نہیں ہوں دیں گے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر دویک نے کہا کہ ارض فلسطین خریدو فروخت کی جانے والی چیز نہیں۔ فلسطین میں کسی قسم کی کمی بیشی نہیں کی جائے گی۔
عزیز دویک نے کہا کہ ہم نے کئی سال قبل فلسطین کے خلاف مغربی اور امریکی سازش کے سنگین نتائج سے خبردار کیا تھا۔ مغرب، امریکا اور اسرائیل مل کر فلسطینی قوم کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ فلسطینی قوم کے دیرینہ حقوق کی قیمت پر صہیونی ریاست کا دفاع کیا جا رہا ہے۔
الدویک نے امریکا کے مشرق وسطیٰ منصوبے کو مشکوک قرار دیا اور کہا کہ ا مریکا کا نام نہاد منصوبہ فلسطین کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنا اور فلسطینیوں کو ان کے حقوق سے محروم کرنا ہے۔