شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج کی سیکیورٹی میں 123 یہودیوں‌کی قبلہ اول کی بے حرمتی

بدھ 12-فروری-2020

قابض صہیونی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی شرپسندوں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔گذشتہ روز اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں اسرائیل کے سرکاری ملازمین اور دیگر یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئی اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کےمطابق کل منگل کو 123 یہودی آباد کاروں ،صہیونی انٹیلی جنس حکام   اور یہودی طلبا نے  مسجد اقصیٰ میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ شام کے اوقات میں مزید یہودی طلباء نے قبلہ اول میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔ قبلہ اول پر دھاوا بولنے والوں میں 80 یہودی طلبا شامل تھے۔

عینی شاہدین اور فلسطینی نمازیوں نے بتایا کہ پروف سیکیورٹی میں درجنوں یہودی آباد کاروں نے مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ گذشتہ روز اسرائیلی فوج کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی آباد کاروں نے قبلہ اول میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ یہودی آباد کار الگ الگ گروپوں کی شکل میں قبلہ اول میں داخل ہوئے۔

یہودی آباد کاروں کے ہمراہ مسجد اقصیٰ پر دھاوے بولنے والوں میں اسرائیلی اسپیشل فورسز کے اہلکار بھی شامل تھے جو سنہ 1967ء سے زیرقبضہ مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ

میں داخل ہوتے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے رہے۔

مختصر لنک:

کاپی