چهارشنبه 30/آوریل/2025

"قابض صہیونی ریاست کے مظالم کو جوتے کی نوک پر رکھتا ہوں”

منگل 11-فروری-2020

اسلامی تحریک کے امیر اور فلسطین کے بزرگ مذہبی رہ نما الشیخ راید صلاح نے اسرائیلی مجسٹریٹ عدالت کی طرف سے سنائی جانے والی 28 ماہ قید کی سزا کو مسترد کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ صہیونی ریاست کی عدالتوں سے کسی کو انصاف کی توقع نہیں‌رکھنی  چاہیے۔ صہیونی عدالتیں ظلم کا دوسرا نام ہیں۔ مگر میں اپنے اور اپنی قوم کے خلاف آنے والے ظالمانہ فیصلوں کو جوتے کی نوک پر رکھتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی ریاست کی طرف سے میری ذات اور میری قوم کے خلاف ہونے والے مظالم میرے پائوں کے نیچے ہیں۔ چاہے وہ مظالم ابلاغی، سیاسی، فوجی یا عدالتی ہوں۔ میں ان ظالمانہ فیصلوں کو پائوں کی ٹھوکر پر رکھتا ہوں۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز اسرائیلی عدالت نے الشیخ راید صلاح کو ایک نام نہاد کیس میں 28 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔

اس فیصلے پر اپنے رد عمل میں الشیخ راید صلاح نے کہا کہ میں اپنی قوم کے لیے ثابت قدم ہوں۔ اپنے مطالبات اور موقف پر قائم ہوں۔ یہ موقف میرا نہیں بلکہ قرآن وسنت، مسلم دنیا اور عالم عرب کا موقف ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی ریاست کے جج کی تمام باتیں جھوٹ، تحریف، حقیقت کا مذاق اور صہیونی ریاست کا ڈھونگ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم آج اسرائیلی ریاست کی نام نہاد عدالت کے جج کے شکر گذارہیں کیونکہ اسرائیلی جج نے آج ایک بار پھر پوری دنیا کو یہ بتا دیا ہے کہ صہیونی ریاست میں عدل وانصاف نام کی کوئی چیز نہیں۔

الشیخ راید صلاح نے مزید کہا کہ صہیونی عدالت کا فیصلہ ظالمانہ ہونے کے باوجود اس کے خلاف اپیل نہیں کریں گے۔ میرا مشن اور مقصد اللہ کی راہ میں شہیدہونا اور تاریخ میں اپنی فتح ونصرت ثابت کرنا ہے تاکہ پوری دنیا صہیونی ریاست کے مظالم پر لعنت بھیج سکے۔

مختصر لنک:

کاپی