اسرائیلی جیل میں پابند سلاسل اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کے ایک سینیر رہ نما نزیہ ابو عون کو رہا کردیا گیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار نے بتایا کہ نزیہ ابو عون کو گذشتہ روز جیل سے رہا کیا گیا۔ رہائی کا اعلان سنتے ہی شہریوں کی بڑی تعداد غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں جبع کے مقام پر ان کی رہائش گاہ پر جمع ہو گئی۔شہریوں اور ان کے اقارب کا شاندار استبقال کیا۔
خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے حماس رہ نما نزیہ ابو عون کو 13 اگست 2018ء کو حڑاست میں لیا۔ انہیں 20 سال قید میں رکھنے کے بعد رہائی کے صرف چند ماہ میں دوبارہ حراست میں لے لیا گیا تھا۔