یکشنبه 17/نوامبر/2024

ٹرمپ کا منصوبہ ردی کی ٹوکری میں پھینک دیں‌گے: مرزوق الغانم

پیر 10-فروری-2020

خلیجی ریاست کویت کی پارلیمنٹ (مجلس امہ) کے اسپیکر ڈاکٹر مرزوق الغانم نے امریکی صدر ڈونلڈ‌ٹرمپ کے نام نہاد مشرق وسطیٰ امن منصوبے پر اصولی موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کا منصوبہ ردی کے کاغذ کا ایک ٹکڑا ہے جسے کوڑے دان میں ڈال دیں گے۔

اردن کے دارالحکومت عمان میں عرب پارلیمنٹ کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں‌ڈاکٹر الغانم نے کہا کہ جن کاغذوں پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا’مشرق وسطی امن منصوبہ’ صدی کی ڈیل تحریر کیا گیا ہے وہ ردی کے قابل ہیں۔ انہیں کوڑے دان میں‌ڈال دینا چاہیے۔ ان کی حیثیت اس کے سوا اور کچھ نہیں۔

الغانم کا مزید کہنا تھا کہ ہم قابضوں (اسرائیل( کو سنچری ڈیل میں فلسطینیوں‌کے لیے دیے گئے مالی پیکج سے کئی گنا زیادہ دینے کو تیار ہیں۔ وہ پیسے لیں اور جہاں سے آئے ہیں وہیں دفع ہوجائیں۔ اصل سنچری ڈیل یہی ہوگی۔

مرزوق الغانم نے کہا کہ صدی کی ڈیل کا امریکی منصوبہ فلسطینی قوم نے کلی طورپر مسترد کردیا ہے۔ عرب ممالک، عالم اسلام اور یورپی برادری نے بھی امریکی سودے بازی کو مسترد کرکے مظلوم فلسطینی قوم کے دیرینہ حقوق کی حمایت کی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی