شنبه 16/نوامبر/2024

فول پروف سیکیورٹی میں 62 یہودی شرپسندوں کے قبلہ اول پر دھاوے

پیر 10-فروری-2020

قابض صہیونی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی شرپسندوں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔گذشتہ روز اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں اسرائیل کے سرکاری ملازمین اور دیگر یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئی اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کےمطابق کل اتوار کو 62یہودی آباد کاروں جن میں متعدد یہودی طلباء اور صہیونی انٹیلی جنس حکام  سمیت صبح کے وقت مسجد اقصیٰ میں گھس کر بے حرمتی کی۔ شام کے اوقات میں مزید یہودی طلباء نے قبلہ اول میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔

عینی شاہدین اور فلسطینی نمازیوں نے بتایا کہ پروف سیکیورٹی میں درجنوں یہودی آباد کاروں نے مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ گذشتہ روز اسرائیلی فوج کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی آباد کاروں نے قبلہ اول میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ یہودی آباد کار الگ الگ گروپوں کی شکل میں قبلہ اول میں داخل ہوئے۔

یہودی آباد کاروں کے ہمراہ مسجد اقصیٰ پر دھاوے بولنے والوں میں اسرائیلی اسپیشل فورسز کے اہلکار بھی شامل تھے جو سنہ 1967ء سے زیرقبضہ مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوتے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے رہے۔

مختصر لنک:

کاپی