فلسطینی وزارت اوقاف اور مذہبی امور کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ ترکی کی طرف سے غزہ میں اسرائیلی جارحیت سے متاثرہ شہریوں کے لیے بھیجا امدادی سامان متاثرین میں تقسیم کردیا گیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ترکی کی وزارت مذہبی امور کی طرف سے غزہ کے جنگ سے متاثرہ شہریوں کے لیے خوراک اور دیگر ضروری سامان پر مشتمل امداد بہم پہنچائی گئی تھی جسے متاثرین میں تقسیم کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ نومبر 2019ء کو اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر جنگ مسلط کی تھی جس کے نتیجے میں 100 مکانات مکمل طورپر تباہ اور 700 کو جزوی طورپر نقصان پہنچا تھا۔
ترکی کی طرف سے بھیجا گیا امدادی سامان غزہ کے 25 متاثرہ خاندانوں میں تقسیم کیا گیا۔