اسرائیلی پولیس نے شمالی شہر حیفا میں ایک کارروائی کے دوران ایک ہی فلسطینی خاندان کے متعدد افراد کو حراست میں لیا ہے۔ان پر چند روز قبل بیت المقدس میں ایک اسرائیلی فوجی پر فائرنگ کر کے اسے زخمی کرنے کا الزام عاید کیا جاتا ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ جمعرات کو بیت المقدس میں شادی بنا نامی ایک فلسطینی نے اسرائیلی فوجی پر فائرنگ کر کے اسے زخمی کردیا تھا جب کہ قابض فوج نے جوابی کارروائی میں اسے گولیاں مار کر شہید کر دیا تھا۔
اسرائیل کے سرکاری ریڈیو کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 45 سالہ شادی بنا کے خاندان نے چند سال قبل عیسائیت چھوڑ کر اسلام قبول کیا تھا۔ اسرائیلی فوج نے شہید فلسطینی کے خاندان کے متعدد افراد کو حراست میں لیا ہے اور انہیں تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا ہے۔
ادھر القدس میں اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینی نمازیوں پر تشدد اور انہیں مسجد اقصیٰمیں داخلے سے روکے جانے پر فلسطینی عوام میں سخت وغم وغصے کی فضاء پائی جا رہی ہے۔