جمعرات کے روز شمالی فلسطین کے علاقے حیفا اور دوسرے شہروں میں ہلکی شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔
مقامی شہریوں نے بتایا کہ انہوں نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے تاہم کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
اسرائیل کے جیوز ۔ فزیکس انسٹیٹیوٹ کے مطابق مقامی وقت کے مطابق زلزلہ چھ بج کر 54 منٹ پر آیا۔ اس کا مرکز حیفا کے جنوب میں 10 کلو میٹر زمین کے اندر تھا۔
خیال رہے کہ بحر مردار اور وادی اردن کا علاقہ زلزلوں کی وجہ سے مشہور ہے۔ چند سال قبل اس علاقے میں چار اعشاریہ تین شدت کا زلزلہ آیا تھا جو سمندری علاقوں، فلسطین اور لبنان میں بھی محسوس کیا گیا تھا۔