اسرائیلی فوج نے گذشتہ روز رام اللہ کے مغرب میں واقع بدنام زمانہ جیل ‘عوفر’ پر دھاوا بولا اور قیدیوں پر وحشیانہ تشدد کیا۔ اس کے بعد قابض فوج نے 38 قیدیوں کو عوفر سے دوسری جیلوں میں ڈال دیا گیا۔
کلب برائے اسیران کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عوفرجیل سے 38 قیدیوں کو دوسری جیلوں میں ڈال دیاگیا ہے۔ عوفر جیل پر اسرائیلی فوج نے دھاوے کے دوران قیدیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد قیدی زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی فوج کی طرف سے دعویٰ کیا گیا کہ عوفر جیل میں قید 31 سالہ فلسطینی ربیع عصفور نے ایک جیلر پرحملہ کرکے اسے تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔
اسرائیلی فوج کے تشدد سے چار فلسطینی زخمی ہوگئے جب کہ 38 فلسطینیوں کو ریمون، النقب، نفحہ اور جنوبی فلسطین کی ایلون جیل منتقل کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ عوفر جیل میں بچوں سمیت ایک ہزار کے زاید فلسطینی پابند سلاسل ہیں۔