نہتے فلسطینی شہریوں کے پاس قابض صہیونی ریاست کی دنیا کے جدید ترین اسلحے سے لیس فوج کے مقابلے کے لیے ہتھیار تو نہیں مگر فلسطینی نوجوان جس جذبے اور جانثاری کے ساتھ قابض فوج کا مقابلہ کرتے ہیں وہ قابل تحسین اور باعث ستائش ہے۔
امریکا کی طرف سے 28جنوری 2020ء کو مشرق وسطیٰ کے لیے’صدی کی ڈیل’ کا اعلان کیا تو پوری فلسطینی قوم احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پرنکل آئی۔ فلسطینیوں کے ہاتھوں میں بندوقیں نہیں مگر وہ سنگ وخشت سے مقابلہ کرتے ہیں۔
قابض صہیونی دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے فلسطینی سنگ باری کا مظاہرہ کرتے ہیں۔
حال ہی میں غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں فلسطینی مظاہرین اور اسرائیلی فوج کے درمیان محاذ آرائی ہوئی تو فلسطینیوں کی طرف سے قابض اور اجنبی فوج پر سنگ باری کی بوچھاڑ کردی۔ فلسطینی نوجوانوں کی طرف سے سنگ باری کی بوچھاڑ اتنی زیادہ تھی کہ قابض فوج مسلح ہونےکے باوجود بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی۔ اس بوکھلاہٹ میں قابض فوج کے افسران نے فلسطینی نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ 10 منٹ کے لیے سنگ باری روک دیں۔
قابض فوج کے افسران کی اس اپیل کی ایک ویڈیو فوٹیج جنگ میں آگل کی طرح پھیل گئی۔
یہ اپیل اس قابض فوج کی طرف سے کئی جو یہ جدید ترین اسلحہ سے لیس ہونے کے اور ناقابل تسخیر ہونے کا دعویٰ کرتی دکھائی دیتی ہے۔
سوشل میڈیال پروائرل ہونے والی اس فوٹیج میں شہریوں کا کہنا ہے کہ فلسطینی مظاہرین نے دشمن فوج کی بندوقوں کا سنگ باری سے مقابلہ کرکے یہ ثابت کیا ہے کہ قابض دشمن جتنی بھی طاقت ور اور مسلح ہوجائے مگر فلسطینی قوم کے جذبہ جانثاری اور جرات وبہادری کے سامنے کھڑی نہیں ہو سکتی
قابض فوج کی طرف سے سنگ باری روکنے کی اپیل فلسطینی نوجوانوں کی طرف سے مسترد کردی گئی اور انہوں نے دشمن فوج پر سنگ باری کی ایک اور بوچھاڑ کی۔ فلسطینیوں کی سنگ باری نے دشمن فوج کو پسپا کردیا۔ قابض فوجی سنگ باری کے سامنے نہ رک سکے اور وحشیانہ فائرنگ اورآنسوگیس کی شیلنگ کے باوجود وہ فلسطینی نوجوانوں کو پیچھے ہٹانے میں ناکام رہے۔
ایک مقامی شہر معاذ خلیل کا کہنا ہے کہ دشمن فوج کی طرف سے سنگ باری روکنے کی اپیل کی ویڈیو نام نہاد صہیونی کارٹونی ریاست کی کمزوری اور بوکھلاہٹ کا کھلا ثبوت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جدید اسلحہ اور ہتھیاروں سے لیس قابض فوج کا فلسطینیوں کی سنگ باری کے سامنے کھڑے ہونے کی ہمت نہ کرنا فلسطینیوں عزم وحوصلے، یقین اور حق پرہونے کی دلیل ہے۔
خاتون شہری فداء عبدالقادر کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج دنیا کی بزدل افواج میں سے ایک ہے جس کا مقابلہ ایک نہتی مگر بہادر فلسطینی قوم سے ہے۔ یہ ویڈیو صہیونی فوج کی بزدلی اور فلسطینی قوم کی جرات وبہادری کی دلیل ہے۔
فلسطینی شہری اشرف ابو حطب نے اس پرتبصرہ کرتے ہوئےکہا کہ صہیونی فوج ویسے تو یہ سمجھتی ہے کہ اس کے پاس موجود اسلحہ کسی بھی دوسرے ملک کےاسلحہ سے ہزار گنا بہتر اور طاقت ور ہے اور دوسروں کو اس سے ڈرنا چاہیے۔ مگر حقیقت میں قابض فوج فلسطینیوں کی سنگ باری کی مار بھی نہیں۔
اس فوٹیج کے وائرل ہونے کے بعد بہت سے صارفین نے پرانے ملی نغموں کی ویڈیوز بھی پوسٹ کیں۔ ان میں سےایک ایسا نغمہ شامل ہے جس کے الفاظ کچھ یوں ہیں’ نہتی قوم کے انتقام میں کی گئی کارروائی میں کہاں بھاگ رہے ہو’۔ ہیں۔