شنبه 16/نوامبر/2024

فول پروف سیکیورٹی میں یہودی شرپسندوں کے قبلہ اول پر دھاوے

پیر 3-فروری-2020

قابض صہیونی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی شرپسندوں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔گذشتہ روز اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں اسرائیل کے سرکاری ملازمین اور دیگر یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئی اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کےمطابق کل اتوار کواسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی آباد کاروں، یہودی طلباء اور صہیونی انٹیلی جنس حکام  سمیت صبح کے وقت کئی درجن یہودیوں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر بے حرمتی کی۔ شام کے اوقات میں مزید یہودی طلباء نے قبلہ اول میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔ فلسطینی محکمہ اوقاف کے مطابق  یہودی طلباء، متعدد سرکاری ملازمین اور دیگر آباد کاروں سمیت 40 آباد کاروں نے قبلہ اول پر دھاوے بولے۔

پروف سیکیورٹی میں درجنوں یہودی آباد کاروں نے مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ کل منگل کو اسرائیلی فوج کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی آباد کاروں نے قبلہ اول میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ یہودی آباد کار الگ الگ گروپوں کی شکل میں قبلہ اول میں داخل ہوئے۔

یہودی آباد کاروں کے ہمراہ مسجد اقصیٰ پر دھاوے بولنے والوں میں اسرائیلی اسپیشل فورسز کے اہلکار بھی شامل تھے جو سنہ 1967ء سے زیرقبضہ مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوتے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے رہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی