اسرائیلی ریاست اور جمہوریہ مصر کے درمیان گیس پائپ لائن کو نامعلوم افراد نے جزیرہ نما سیناء میں دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں صہیونی ریاست سے اسرائیل کو گیس کی سپلائی معطل ہوگئی ہے۔
اسرائیل کے عبرانی ٹی ریڈیو نے بتایا کہ چھ نقاب پوش افراد نے جزیرہ سیناء میں تیل پائپ لائن کے نیچے بم نصب کیا اور اس کے بعد اسے ریمورٹ کنٹرول سے اڑا دیا۔
واقعے کے بعد اسرائیلی حکام نے مصر کو گیس کی سپلائی روک دی ہے۔ دھماکے کے بعد گیس پائپ لائن میں لگنے والی آگ کئی میٹر تک پھیل گئی اور آگ کے شعلے دور سے بلند ہوتے دیکھے گئے۔
دوسری طرف اسرائیلی وزارت پٹرولیم وقدرتی گیس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘تخریب کاری’ کے باوجود ہ اسرائیل سے مصر کو گیس کی سپلائی جاری ہے تاہم مصری حکام نے اس کی تردید کی ہے۔
خیال رہے کہ مصر اور اسرائیل کے درمیان گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑانے کا یہ پہلا واقعہ نہیں۔ ماضی میں بھی اس طرح کے واقعات پیش آچکے ہیں۔