عرب ملک تیونس کے صدر قیس سعید نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے مشرق وسطیٰ کے لیے پیش کرد امن منصوبے ‘سنچری آف دی ڈیل’ کو صدی کا تاریک ترین منصوبہ اور تاریخ کی غیرمعمولی خیانت قرار دیا ہے۔
تیونس کے سرکاری ٹی وی چینل کودیے گئے انٹرویو میں قیس سعید کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کا امن منصوبہ عالمی برادری کی ناکامی کا کھلا ثبوت ہے۔ اس طرح کا منصوبہ ذہنی اور فکری شکست خوردگی کی علام ہے۔
خیال رہے کہ ٹرمپ نے 28 جنوری کو وائٹ ہائوس میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کےہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں مشرق وسطیٰ کے لیے ایک نام نہاد امن منصوبے کا اعلان کیا۔ ٹرمپ نے اس منصوبے کو صدی کی سب سے بڑی ڈیل قرار دیا۔ تاہم اس میں فلسطینی قوم کے دیرینہ حقوق اور مطالبات کو یکسر نظر انداز کیا گیا ہے۔