تنظیم آزادی فلسطین کے سیکرٹری جنرل صائب عریقات نے کہا ہے کہ امریکا کا نام نہاد امن پلان ‘صدی کی ڈیل’ دراصل امریکا کے لبادے میں اسرائیلی ریاست کا منصوبہ ہے۔ یہ منصوبہ اسرائیل کا تیار کردہ ہے جسے امریکی صدر کی زبان سے پڑھایا گیا۔
رام اللہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم کو طاقت اور اسلحے کے زور پر دبانا جنگی جرم ہوگا۔ فلسطینی قوم اور قیادت امریکی ‘ڈیل’ کا مقابلہ کرے گی۔ امریکی مشیر جیرڈ کشنر نے مستقبل میں امن اور مذاکرات کے راستے بند کردیے ہیں۔
صائب عریقات کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا منصوبہ بین الاقوامی معاہدوں، عالمی قوانین، اوسلومعاہدے اور دیگر عالمی معاہدوں کو پامال کرنے کی کوشش ہے۔