جمعه 15/نوامبر/2024

ٹرمپ کے منحوس منصوبے کے خلاف دنیا ہمارا ساتھ دے:ھنیہ

جمعہ 31-جنوری-2020

اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے عالمی رہ نمائوں اور عالم اسلام کی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکا کے نام نہاد مشرق وسطیٰ منصوبے کو ناکام بنانے کے لیے فلسطینی قوم کا ساتھ دیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے سیاسی شعبے کےسربراہ اسماعیل ھنیہ نے مختلف ممالک کے سربراہان، فرمانروائوں، صدور، عرب ممالک اور عالم اسلام کی سربراہ قیادت کو تحریری پیغامات ارسال کیے ہیں جن میں ان سے ٹرمپ کے مکروہ منصوبے ‘صدی کی ڈیل’ کو ناکام بنانے کے لیے فلسطینی قوم سے مدد کی اپیل کی گئی ہے۔

اسماعیل ھنیہ نے عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل، اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل یوسف بن احمد العثیمین، افریقی یونین کے سربراہ موسکی فکی اور دیگر رہ نمائوں کو مکتوبات ارسال کیے ہیں جن میں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ اسرائیل اور امریکا کے فلسطینیوں کے خلاف سازشی منصوبے کو ناکام بنانے کے لیے مظلوم فلسطینی قوم کا ساتھ دیں۔

اسماعیل ھنیہ نے عالمی ، اسلامی اور عرب رہ نمائوں سے کہا ہے کہ اس وقت امریکی صدر ٹرمپ  کے صدی کی ڈیل منصوبے کا بائیکاٹ وقت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے عالمی رہ نمائوں پر زور دیا کہ وہ  فلسطینی قوم کے خلاف امریکا اور اسرائیل کے مکروہ منصوبوں کو ناکام بنانے کے لیے فلسطینیوں کی مدد کریں۔

مختصر لنک:

کاپی