امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے پیش کردہ نام نہاد امن پلان ‘صدی کی ڈیل’ کے خلاف دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق کل بدھ کے روز ترکی، لبنان، اردن ، انڈونیشیا اور ملائیشیا سمیت کئے دوسرے عرب اور مسلمان ممالک میں ‘صدی کی ڈیل’ کے خلاف احتجاجی جلوس اور ریلیاں نکالی گئیں۔
انقرہ میں امریکی سفارت خانے کے باہر ہزاروں افراد نے ٹرمپ کے اعلان کے خلاف مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر امریکی صدر کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے ٹرمپ سے مشرق وسطیٰ کے لیے اپنا نام نہاد منصوبہ واپس لینے اور فلسطینی قوم کے حق خود ارادیت کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر ،اسلامی القدس، القدس کو سلام، ہم فلسطین کے لیے بیدار ہیں، امریکا اور اسرائیل مردہ باد کے نعرج درج تھے۔
اس موقع پرمقررین نے امریکا کے مشرق وسطیٰ کے لیے امن منصوبے کو تاریخ کا سب سے بڑا جھوٹ اور فلسطینیوں کے ساتھ فریب قرار دیا۔