قابض صہیونی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب غزہ کی پٹی سے جنوبی اسرائیل میں قائم اشکول یہودی کالونی میں ایک میزائل حملہ کیا گیا تاہم اس حملے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
عبرانی نیوز ویب سائٹ’مفزاک لایو’ کی رپورٹ کے مطابق غزہ سے مشرقی اشکول میں ایک میزائل حملہ کیا گیا تاہم اس حملے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
خیال رہے کہ غزہ سے میزائل حملے کا واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب دوسری طرف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے حوالے سے منعقدہ اعلان پر فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان سخت کشیدگی پائی جا رہی ہے۔