چهارشنبه 30/آوریل/2025

سنچری ڈیل کے خلاف فلسطین میں مظاہرے، اسرائیلی تشدد سے دسیوں زخمی

بدھ 29-جنوری-2020

گذشتہ روز فلسطین کے علاقے  غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں امریکا کے نام نہاد امن منصوبے سنچری ڈیل کے خلاف سیکڑوں طلباء نے جلوس نکالا۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج اور پولیس نے طلباء کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق شمالی الخلیل میں العروب پناہ گزین کیمپ میں سیکڑوں فلسطینی طلباء نے صدی کی ڈیل کی امریکی سازش کے خلاف ریلی نکالی۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج نے طلباء پر آنسوگیس کی شیلنگ اور دھاتی گولیوں کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں دسیوں طلباء زخمی ہوئے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کئی طلباء آنسوگیس کی شیلنگ سے بے ہوش ہوگئے اور انہیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

خیال رہے کہ امریکا کی طرف سے جاری کردہ صدی کی ڈیل کے منصوبے کے خلاف فلسطین بھر میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی