قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں چار زیرتعمیر مکانات مسمار کرنے کا حکم دیا ہے۔
مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ قابض صہیونی حکام نے مغربی جنین کی رمانہ کالونی کے رہائشی یوسف اسعد الرفاعی، طارق ربیع عبدالرزاق، ابو حماد اور مصطفیٰ تیسیر ابو حماد کو نوٹس جاری کیے ہیں کہ وہ زیرتعمیر مکانات خود ہی مسمار کردیں ورنہ انہیں مسمار کرنے کے ساتھ انہیں بھاری جرمانہ کیا جائے گا۔