چهارشنبه 30/آوریل/2025

رام اللہ : اسرائیلی فوج نے فلسطینی نوجوان کو گولی مار دی

اتوار 26-جنوری-2020

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں دیر نظام کے مقام پر ایک فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا۔

فلسطینی ہلال احمر کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے دیر نظام کے مقام پرایک فلسطینی نوجوان کو گولیاں ماریں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ دیر نظام میں اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں کے گھروں پر چھاپے مارے۔ اس موقعے پر احتجاج کرنے والے فلسطینی نوجوانوں پر اسرائیلی فوج فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ کی۔

مختصر لنک:

کاپی