پنج شنبه 08/می/2025

اسرائیل کو وادی اردن کے الحاق کے لیے امریکی منظوری کا انتظار

جمعہ 24-جنوری-2020

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی حکومت مقبوضہ وادی اردن اور بحر مردار کے علاقے کو اسرائیل کا حصہ قراردینے کے لیے امریکا کو منانے کی کوشش کررہی ہے۔ امریکی حکومت کی طرف سےموافقت کی صورت میں ان دونوں فلسطینی علاقوں کو صہیونی ریاست میں ضم کرنے کا اعلان کیا جائےگا۔
 
عبرانی اخبارات اور دیگر ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ موجودہ عبوری اسرائیلی حکومت اور وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو رواں سال 8 مارچ کو ہونے والے کنیسٹ کے انتخابات اور امریکا کے مشرق وسطیٰ کے لیے نام نہاد امن منصوبے’صدی کی ڈیل’ سے پہلے وادی اردن اور بحر مردار کو اسرائیل میں شامل کرنے اور ان علاقوں پر اسرائیلی خُود مختاری کے تحت لانے کی کوشش کررہی ہے۔ توقع ہے کہ جلد ہی امریکی حکومت وادی اردن اور بحر مردار کے علاقوں کو اسرائیل میں ضم کرنے کی حمایت کردے گی۔
 
عبرانی ٹی ریڈیو ‘کے اے این’ کی رپورٹ میں اسرائیل کی حکمراں جماعت لیکوڈ پارٹی کے ذمہ داران کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ نیتن یاھو شمالی بحر مردار اور وادی اردن کے اسرائیل سے الحاق کے اعلان پرامریکی حمایت کے حصول کی کوشش کررہی ہے۔ نیتن یاھو آئندہ ہفتے وادی اردن اور بحر مردار کو صہیونی ریاست کی عمل داری میں لانے کے لیے مسودہ کابینہ میں پیش کریں گے۔ اس حوالے سے امریکا اور اسرائیل کے درمیان اعلیٰ سطح پر رابطے قائم ہیں۔
 
گذشتہ منگل کے روز اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے مزید عرب ممالک کے ساتھ امن معاہدوں جنہیں انہوں نے ‘تاریخی’ قرار دیا پردستخط کرنے کا عہد کیا۔ ان کا کہناتھا کہ القدس اور غرب اردن میں قائم کی گئی تمام کالونیاں اسرائیل کا حصہ ہیں۔ اسرائیل بحر مردار اور وادی اردن کو بھی اپنی عمل داری میں لانے کی پوری کوشش کررہا ہے اور اس پرجلد ہی عمل درآمد کیا جائے گا۔

مختصر لنک:

کاپی