شنبه 16/نوامبر/2024

قطرکےطبی وفد کی غزہ آمد، مریضوں کی سرجری

جمعہ 24-جنوری-2020

فلسطینی وزارت صحت کی طرف جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ قطر کا کئی رکنی وفد گذشتہ روز فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی پہنچا جہاں وہ مختلف امراض کا شکار فلسطینی مریضوں کی سرجری اور دیگر علاج میں مدد کرے گا۔

غزہ میں اسپتالوں کے امور کے ڈائریکٹرجنرل ڈاکٹر رافت لبد نے کہا کہ قطری وزارت صحت کے عہدیدار خالد عبدالھادی کی قیادت میں ڈاکٹروں کا ایک وفد غزہ کی پٹی پہنچا جہاں وہ بچوں اور دیگر فلسطینی مریضوں کے علاج معالجے میں ان کی مدد کرے گا۔

انہوں نے بتایاکہ 13 رکنی قطری طبی وفد گذشتہ روز رام اللہ کے راستے غزہ پہنچا جہاں وہ 13 بچوں اور دیگر مریضوں کی سرجری کرے گا۔

خیال رہے کہ قطری حکومت کی طرف سے یہ طبی وفد ایک ایسے وقت میں غزہ بھیجا گیا ہے جب قطرکے تعاون سے غزہ کی پٹی کے 70 ہزار ضرور مند کنبوں میں فی کس 100 ڈالر کی رقم تقسیم کی جا رہی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی