فلسطین کے غرب اردن کے شمالی شہرنابلس کی ایک مقامی عدالت نےمنشیات کے دھندے میں ملوث ایک ملزم کو پندرہ سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی عدالت کے جج امجد عرفات کی سربراہی قاسم ذیاب اور بسام زید پر مشمتل تین رکنی بنچ نے منشیات کے کاروبار میں ملوث ملزم کو پندرہ سال قید اور بھاری جرمانے کی سزا سنائی ہے۔
رام اللہ میں فلسطینی پراسیکیوٹر جنرل کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملزم کو آئین کے آرٹیکل 2/6 مجریہ 2018ء کے تحت پندرہ سال قید اور 15 ہزار اردنی دینار قید کی سزا کا حکم دیا ہے۔