شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیلی زندانوں میں 540 فلسطینی عمرقید کے تحت پابند سلاسل

جمعرات 23-جنوری-2020

فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی زندانوں میں قید سات ہزار کے قریب فلسطینیوں میں سے 540 کم سے کم ایک یا زیادہ بار عمر قید کی سزا کے تحت پابند سلاسل ہیں۔

فلسطینی محکمہ امور اسیران کے مندوب عبدالناصر فروانہ نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ 31 دسمبر 2019ء کو اسرائیلی جیلوں میں قید باقاعدہ سزا یافتہ فلسطینیوں کی تعداد 2922 ہے۔ اب میں 61 بچے ہیں جن کی عمریں 14 سے 18 سال ہیں۔

عبدالناصر فروانہ کے مطابق 540 فلسطینیوں کو عمر قید کی سزا کا سامنا ہے۔ 497 فلسطینیوں کو 20 یا زیادہ عرصے کے تحت قید کیا گیا ہے جب کہ 338 فلسطینیوں کو 15 سے 20 سال قید کی سزا کا سامنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 201 فلسطینیوں 10 سے پندرہ اور 362 کو پانچ سے 10 سال قید کی سزا کا سامنا ہے۔ 984 فلسطینیوں کو پانچ سال سے عرصے کی قید کی سزا سنائی گئی۔

مختصر لنک:

کاپی