جمعه 15/نوامبر/2024

اندرون فلسطین میں رواں سال 6 فلسطینی قتل

بدھ 22-جنوری-2020

فلسطین کے سنہ 1948ء مقبوضہ علاقوں میں منظم قاتل گینگ کے حملوں میں مزید ایک فلسطینی شہید ہوگیا جس کے بعد رواں سال نامعلوم گینگ کے حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے جب کہ گذشتہ ایک سال کے دوران اندرون فلسطین میں دو سو سے زاید فلسطینی شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق 30 سالہ محمود مبرشم کو الجلیل شہر کے علاقے طمرہ میں جدیدہ المکر کے مقام پر نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر شہید کیا۔

مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق مبرشم کو مغربی الجلیل کے ایک اسپتال میں منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں تاہم اس حوالے سے صہیونی پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کی طرف سے کوئی ٹھوس تحقیقات نہیں کی گئی ہیں۔

رواں سال کے دوران تین ہفتوں کے دوران 6 فلسطینیوں کو شہید کیا جا چکا ہے۔ مبرشم سے قبل رواں سال شادیہ ابو سریحان، ساھر ابوالعیقان، حمادہ طہ اور حمادہ طہ کو شہید کیا جا چکاہے۔

گذشتہ بس منظم صہیونی گینگ کے قاتلانہ حملوں میں 93 فلسطینی شہید ہوئے۔ ان میں 11 خواتین شامل ہیں۔ 2018ء میں اس طرح کے 76 واقعات پیش آئے جب کہ 2017ء میں 72 فلسطینیوں کو شہید کیا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی