جمعه 15/نوامبر/2024

دبئی میں منعقدہ ‘ایکسپو 2020ء’ کے بائیکاٹ کا مطالبہ

بدھ 22-جنوری-2020

متحدہ عرب امارات میں کی میزبانی میں رواں سال اکتوبر میں منعقد کی جانے والی بین الاقوامی نمائش’ایکسپو 2020ء’ میں اسرائیل کی شرکت کے اعلان کے بعد فلسطینی عوامی ، سماجی اور سیاسی حلقوں کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ‘ایکسپو نمائش 2020’ رواں سال دبئی میں ہوگی جس میں اسرائیلی ریاست نے بھی شرکت کا اعلان کیا ہے۔

فلسطین میں اسرائیلی ریاست کے بائیکاٹ کے لیے جاری مہم کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر اسرائیل اس نمائش میں شرکت کرتا ہے تو دوسرے مسلمان ممالک اور آزادی پسند عالمی قوتوں کو اس کا بائیکاٹ کرنا چاہیے۔

بیان میں متحدہ عرب امارات سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اسرائیلی وفد کو نمائش میں شرکت سے سختی سے روکے کیونکہ ایسا کرنے سے امارات کے حوالے سے فلسطینی عوام میں سخت مایوسی اور غم وغصہ کی لہر اٹھ سکتی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ‘دبئی ایکسپو 2020’ عالمی اہمیت کا حامل موقع ہے جس میں عرب وزراء خارجہ کا اجلاس بھی ہوگا۔ اس موقعے پر اسرائیلی ریاست کو شرکت کی اجازت دینا فلسطینی قوم کی تمنائوں اور امنگوں کا خون کرنےاور فلسطینی قوم کے جذبات سے کھیلنے کے مترادف ہے۔

فلسطینی بائیکاٹ مہم نے کہا ہے کہ ایکسپو نمائش میں شرکت اسرائیلی ریاست کے ساتھ دوستی کو آگے بڑھانے اورقابض ریاست کے ساتھ تعلقات کو نارملائز کرنے کی اسکیموں کا حصہ قرار دیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی