یکشنبه 17/نوامبر/2024

جنوبی الخلیل میں فلسطینیوں کے 18 گھر مسمار کرنے کے اسرائیلی نوٹس

بدھ 22-جنوری-2020

قابض صہیونی حکام نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں مسافر یطا کے مقام پر فلسطینیوں کے 18 مکانات مسمار کرنے کے نوٹس جاری کیے ہیں۔

یطا میں فلسطینی رابطہ کمیٹی کے رکن فواد عمور نے کہا کہ صہیونی حکام نے الھذالین، المصری، التنبہ اور الفقیر خاندانوں کے 18 مکانات کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ان کی مسماری کا حکم دیا گیا ہے۔

گذشتہ ہفتے اسرائیلی حکام کی طرف سے 8 فلسطینی خاندانوں کو ان کے مکانات مسمار کرنے کے نوٹس جاری کیے گئے۔ گذشتہ ہفتے محمد موسیٰ مخامرہ، احمد الیتیم، احمد اسماعیل الدبابسہ، محمود عیسیٰ الیتیم، عنان عبد ربہ، خلیل  عیسیٰ الیتیم، قاسم احمد ابو تحفہ اور محمد موسیٰ مخامرہ کے مکانات مسمار کرنے کے نوٹس جاری کیے گئے تھے۔

اسرائیل کی نسلی دیوار کے خلاف فلسطینی کمیٹی کے مطابق گذشتہ برس صہیونی حکام نے فلسطین میں 686 مکانات مسمار کیے جن میں سے صرف القدس میں 300 مکانات مسمار کیے گئے۔

مختصر لنک:

کاپی