اسرائیل کے داخلی سلامتی کے وزیر گیلاد اردان نے عرب کمیونٹی کی نمائندہ سیاسی شخصیات کے کنیسٹ (پارلیمنٹ) کے انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق عرب ارکان کنیسٹ کی طرف سے گذشتہ روز القدس میں گھر پرنظر بند فلسطینی رہ نما الشیخ عکرمہ صبری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے بعد سامنے آیا ہے۔
گذشتہ روز عرب اسرائیلی ارکان کنیسٹ نے الشیخ عکرمہ صبری سے ان کے گھر پرملاقات کی تھی۔ خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے الشیخ عکرمہ صبری کو ایک ہفتے کے لیے ان کے گھر پرنظر بند کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے قبلہ اول میں داخلے اور نماز کی ادائی پرپابندی عاید کی ہے۔
گیلاد اردان نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ پرلکھا کہ القدس میں الشیخ عکرمہ صبری سے ملاقات کرنے کے بعد عرب ارکان کنیسٹ کے پارلیمانی انتخابات میں حصہ لینے کا کوئی جواز نہیں۔
اسرائیلی فوج نے الشیخ عکرمہ صبری پر’دہشت گردی کی ترغیب’ دینے کا الزام عاید کیا۔
انہوں نے کہا کہ عرب ارکان کنیسٹ نے الشیخ عکرمہ صبری کی رہائش گاہ پران سے ملاقات کرنے کے بعد پارلیمانی انتخابات میں حصہ لینے کے اہل نہیں ہیں۔