چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی حکام نے قیدی بنائے گئے فلسطینی بچوں کو ملنے سے روک دیا

بدھ 22-جنوری-2020

فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ ‘دامون’ جیل میں قید کم عمر فلسطینی بچوں کے وکلاء کو ان سے ملنے سے روک دیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق دامون جیل کی انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام جیلوں میں قید کم عمر فلسطینیوں کو ان کے وکلاء سے ملنے سے روک دیا گیا ہے۔

صہیونی فوج نے دو فلسطینی لڑکوں موسیٰ حامد اور محمد دلاش کو’عوفر’  اور صلاح ریاحی کو مجد جیل سے دامون جیل میں ڈالا گیا ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں اسرائیلی جیل حکام نے 34 اسیر فلسطینی بچوں کو عوفر سے دامون جیل منتقل کیا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی