پنج شنبه 08/می/2025

سرنگوں کی نشاندہی کے لیے اسرائیل نے زیرزمین نیا نظام نصب کردیا

پیر 20-جنوری-2020

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فوج نے لبنان کے ساتھ شمالی سرحد پرزیر زمین نیا تکنیکی نظام نصب کیا ہے۔ یہ نظام لبنان کی سرحد پر سرنگوں کی موجودگی کی نشاندہی کرنے میں مدد دے گا۔

عبرانی نیوز ویب سائٹ "والا”  کے مطابق تکنیکی نظام انتہائی نفیس ہے اور اس کا مقصد "اسرائیل” اور لبنان کی سرحد پر حزب اللہ کےکسی بھی نئی سرنگ کی کھدائی کا انکشاف کرنا ہے۔

قابض فوج کے ترجمان کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ نظام سرحد پر کھودی گئی نئی سرنگوں کی موجودگی کی نشاندہی کرنے میں مدد کرے گا۔

سائٹ کے مطابق  فوجی ترجمان نے مزید کہا کہ نیا نظام تیار کیا گیا ہے۔ اس سسٹم میں زیر زمین کھدائیوں کا پتہ لگانے کے لیے خصوصی سینسر موجود ہیں۔  تاہم اسے پوری سرحد پر پھیلانے میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی