اسرائیل سے گیس کی خریداری کے خلاف اردنی عوام کی طرف سے مسلسل تیسرے روز بھی احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔
گذشتہ روز اردن کے کئی شہروں میں اسرائیل سے گیس کی خریداری کے لیے 2016ء میں طے پائے معاہدے پرعمل درآمد کے خلاف کئی شہروں میں مظاہرے کیے گئے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق عمان میں ہونے والے مظاہرے میں ہزاروں افراد نے اسرائیل سے گیس کی خریداری کے خلاف معاہدہ کیا۔
یہ مارچ اردن کو اسرائیلی گیس فروخت کرنے کے معاہدے کو مسترد کرنے والے عوامی احتجاج کے تناظر میں سامنے آیا ہے ، جس نے "تل ابیب” نے رواں سال کے آغاز سے ہی آزمائشی بنیادوں پر عمان کو پمپ کرنا شروع کیا تھا۔
عمان میں الحسینی مسجد سے شروع ہونے والے جلوس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے اسرائیل سے گیس کی خریداری کے خلاف نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ عمان حکومت صہیونی ریاست سے گیس کا معاہدہ منسوخ کرے۔
خیال رہے کہ اسرائیل اور اردن کے درمیان 2016ء گیس کا ایک معاہدہ طے پایا تھا۔ اس معاہدے کے تحت آئندہ پندرہ سال تک اسرائیل اردن کو پندرہ ارب ڈالرمالیت کی قدرتی گیس فروخت کرے گا۔