جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطین کی آزادی تک دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا: خامنہ ای

اتوار 19-جنوری-2020

اسلامی جمہوریہ ایران کے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ فلسطین صہیونی ریاست کے قبضے سے آزادی عالم اسلام اور عرب ممالک کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ سے امریکی انخلاء اور فلسطین کی آزادی تک مکمل امن قائم نہیں ہوسکتا۔

نمازجمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ خطے کی تمام قوتوں، عرب ممالک اور عالم اسلام کو فلسطین کی آزادی کی ذمہ داری پوری کرنا ہوگی۔ امریکا کو خطے سے نکالنا اور امریکی بالادستی کو ختم کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل نے فلسطینیوں کو نہتا کرنے کی مذموم مہم شروع کی ہے تاکہ وہ اپنے دفاع کی صلاحیت کھو دیں۔ شہید جنرل قاسم سلیمانی  کی وفاداری میں لڑنے والے مجاھدین نے غزہ اور یمن کے مزاحمت کاروں کو مدد فراہم کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری وفادار تنظیمیں خطے میں موجود مقدسات کے دفاع اور کمزور عوام کے دفاع کے لیے لڑ رہی ہیں۔

ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ امریکا خطے کی عوام اور اقوام کو اپنا غلام بنانا چاہتا ہے اور بعض حکومتیں اپنا اقتدار بچانے کے لیے امریکا کے پیچھے چل رہےہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا پوری دنیا کی سب سے بڑی برائی ہے۔ امریکا شیطان ہے اور یورپی ممالک اس کے چیلے ہیں۔
 

مختصر لنک:

کاپی