اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے مصر کو گیس کی فروخت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصر سے حاصل ہونے والی رقم سے اسرائیلی ریاست کے دفاعی اداروں کو مضبوط بنائیں گے۔
خیال رہے کہ حال ہی میں اسرائیل نے اردن اور مصر کو گیس کی فراہمی شروع کی ہے جس پر ان دونوں عرب ملکوں کے عوام میں سخت غم وغصہ پایا جا رہا ہے۔
نیتن یاھو نے کہا کہ اسرائیل توانائی کے میدان میں بڑی طاقتبن چکا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم نے مصر کو گیس کی سپلائی شروع کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ گیس کے بدلے میں ہمیں مصر سے اربوں ڈالر کی رقم ملے گی۔ حکومت اس رقم سے اسرائیلی اداروں کو مضبوط کرے گی۔
اسرائیلی وزیر برائے توانائی یوال شٹانٹز اور اسرائیلی وزیر برائے توانائی طارق الملا نے گذشتہ بدھ کے روز مصر کو گیس کی سپلائی شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔
آئندہ پندرہ برس میں اسرائیل مصر کو 85 ارب مکعب میٹر گیس فراہم کرے گا
جس پر مصراسرائیل کو 15 ارب ڈالڑ کی رقم ادارے کرے گا۔