فلسطینی پارلیمنٹ کے رکن احمد عطون نے کہا ہے کہ فلسطینی قوم دفاع قبلہ اول اور مسجد اقصیٰ کی بقاء کی جنگ لڑ رہی ہے۔ اس جنگ میں القدس بھی شاامل ہے اور ہمیں القدس اور الاقصیٰ کی بقاء کی جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانا ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق رام اللہ میں ایک بیان میں فلسطینی پارلیمنٹ کے سینیر رکن احمد عطون نے کہا کہ مسجد اقصیٰ کے خلاف صہیونی دشمن کی ریشہ دوانیوں کو ناکام بنانے اور یہودیوں کے بلوئوں کو روکنے لیے نفیر عام کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صہیونی ریاست مسجد اقصیٰ کو نمازیوں سے خالی اور فلسطین کومسجد اقصیٰ کے وجود سے محروم کرکے اپنے مذموم عزائم آگےبڑھا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مسجد اقصیٰ کے نمازیوں، مرابطین اور محافظوں پر عرصہ حیات تنگ کر دیا گیا ہے۔ انہیں اغواء کر کے غائب کردیا جاتا ہے۔ مسجد اقصیٰ میں داخل ہونا اور عبادت کرنا جرم بن چکا ہے اور فلسطینیوں پر عرصہ حیات تنگ کرنے اور مسجد اقصیٰ کےنمازیوں کومقدس مقام میں داخل ہونےسے روکنے کے لیے پولیس اور فوج کی مدد لی جاتی ہے۔ یہودی آباد کاروں کے مسجد اقصٰی پرمنظم دھاوے اور مقدس مقام کی مسلسل بے حرمتی اسرائیلی ریاست کے انہی جرائم کا تسلسل ہے۔